13 دسمبر 2016 - 17:24
شام؛ حلب میں سینکڑوں دھشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

حلب شہر مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے اور سینکڑوں تکفیری دہشت گردوں نے تسلیم ہوکرہتھیار شامی فوج کے حوالے کردیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الوطن نیوز کے مطابق، شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ حلب شہر میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان سنگین جھڑپوں کی وجہ سے پچھلے دو دونوں کےدوران 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نقل مکانی کی ہے۔

جنگ بندی کے نگران ادارہ حمیمیم نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں میں 4 ہزار بچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حلب شہر کو کلئیر کرنے کے بعد شہریوں کو دوبارہ اپنے مکانات میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

حلب شہر میں موجود سینکڑوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو شامی فوج کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 375 تکفیریوں نے خطرناک قسم کے اسحلے کو شامی فوج کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ حلب شہر اب مکمل طور پر آزاد ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس شہر میں سالوں بعد جشن کا سما دیکھنے میں آرہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲